27 اکتوبر، 2026، 8:14 PM

باب المندب کے جنوب میں دشمن کی پیش قدمی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، یمنی فوج

باب المندب کے جنوب میں دشمن کی پیش قدمی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، یمنی فوج

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے باب المندب کی جانب سعودی افواج کی پیش قدمی روک دی گئی، جس کے دوران دشمن کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے خدا کے فضل سے باب المندب کے جنوب کی جانب سعودی افواج کی پیش قدمی کی کوشش ناکام بنا دی۔

جنرل یحیی سریع کے مطابق، سعودی افسر بدر الحربی کی قیادت میں دشمن کی افواج نے پیش قدمی کی کوشش کی۔ بدر الحربی عدن میں واقع فارورڈ آپریشنل بیس کا کمانڈر ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی فورسز کو بیلسٹک میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی فورسز کی پیش قدمی ناکام بنانے کے دوران ان کی گاڑیوں اور فوجی سازوسامان کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

جنرل یحیی سریع نے سعودی افواج کے ساتھ جانے والے افراد کو خبردار کیا کہ وہ سعودی دشمن اور اس کے افسران کی اپیلوں پر کان نہ دھریں، کیونکہ یہ افسران انہیں موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔

News ID 1942409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha